الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ کرلیا


اسلام آباد(صباح نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بدھ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان  کے 2 ارکان پر مشتمل بینچ نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر سماعت کی

بلوچستان حکومت کے نمائندے کی جانب سے کہا گیا کہ آئین کے تحت حلقہ بندی صوبائی حکومت کا اختیار ہے اور یہ ایک حساس معاملہ ہے، وزیراعلی بلوچستان نے ابھی چارج سنبھالا ہے، ان سے بات ہوئی ہے

وزیر اعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتے ہیں، وزیر اعلی بلوچستان بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے اگلے ہفتے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ بلدیاتی الیکشن بھی حساس معاملہ ہے ، حلقہ بندیاں آپ نے کرانی ہیں تو الیکشن بھی آپ ہی کرا لیں، ہم اب بلوچستان انتخابات کے معاملے پر آرڈر جاری کریں گے، الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کو 6 نومبر تک بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اقدامات کی بھی ہدایت کر دی۔الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کیلئے صوبائی حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی۔

ای سی پی نے سندھ حکومت کو 6 نومبر تک بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اقدامات کی ہدایت کر دی۔الیکشن کمیشن نے ڈسڑکٹ الیکشن کمشنرز کو ڈپٹی کمشنرز سے فوری رابطے کی ہدایات کر دیں۔ سندھ حکومت نے تاحال بلدیاتی کونسلز، نشستوں کی تعداد اور ترمیمی مسودہ فراہم نہیں کیا