پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام کی جانب سے طورخم سرحد بند


 خیبر(صباح نیوز) پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام کی جانب سے طورخم گزرگاہ بند کردی گئی۔

طورخم سرحدی گزرگاہ پر پاکستان خوش آمدید کا سائن بورڈ نصب کرنے پر افغان حکام نے اعتراض کیا ہے جس پر افغان سکیورٹی حکام نے طورخم سرحدی گزرگاہ کو ہرقسم آمدورفت کے لئے احتجاجا ًبند کردیا۔ اہل کار طورخم زیرو پوائنٹ پر سائن بورڈ نصب کررہے تھے کہ افغان فورسز نے منع کردیا۔کشیدگی کے باعث امپورٹ، ایکسپورٹ، ٹرانزٹ سمیت پیدل آمدورفت معطل کردی گئی ۔