پشاور ، وارسک روڈ بابو گڑھی میں دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج


پشاور(صباح نیوز)پشاور کے وارسک روڈ بابو گڑھی میں دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر تھانہ مچنی گیٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کی گئی، مقدمے میں دہشت گردی سمیت 8 دفعات شامل کی گئیں۔

ایف آئی آر متن کے مطابق ورسک روڈ پر پولیس کی گاڑی گزری تودھماکا ہوا جس میں 7افراد زخمی ہوئے جبکہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ ایس ایس پی ارشد خان کا کہنا تھا کہ روڈ کنارے بارود نصب کیا گیا تھا جس میں 4 کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا۔