کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید11افراد جاں بحق


اسلام آباد (صباح نیوز) مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید11مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28477تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے544نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد22570تک پہنچ گئی ۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح1.27فیصد تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے مطابق اب تک7 کروڑ19لاکھ7ہزار993 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران5لاکھ79ہزار686افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک4کروڑ19 لاکھ2ہزا93افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں5لاکھ79ہزار686افراد کو کوروناوائرس  ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی10 کروڑ69لاکھ84ہزار156خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں11لاکھ2ہزار224کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  پاکستان  اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ74ہزار578تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر  میں کوروناوائرس کے12 لاکھ23 ہزار531مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1313تک پہنچ گئی ۔

این سی اوسی کے مطابق  پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح96فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے561مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے  ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این سی اوسی کے مطابق  کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبرپختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1477تک پہنچ گئی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد303تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد7661تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد12925تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان107،آزاد جموں وکشمیر56جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد41تک پہنچ گئی ۔

این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ50ہزار194مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب4 لاکھ19ہزار952،خیبر پختونخوا170973اسلام آباد105747،بلوچستان32811،آزاد جموں وکشمیر33690جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10164تک پہنچ گئی ۔

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد106990تک پہنچ چکی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ78ہزار204، پنجاب 4 لاکھ40ہزار542، سندھ 4 لاکھ70ہزار690، بلوچستان33274، آزاد کشمیر34787اور گلگت بلتستان میں10391افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ  پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں12929افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7571، خیبر پختونخوا میں5754، اسلام آباد میں940، گلگت بلتستان میں186، بلوچستان میں356 اور آزاد جموں و کشمیر میں741فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ9 لاکھ23ہزار1ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے43914نئے ٹیسٹ کئے گئے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن  کا عمل جاری ہے۔