کاشتکاروں سے 425 روپے فی من گنا خریدیں گے،جہانگیرترین


لاہور(صباح نیوز)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین  نے کہا  ہے کہ کاشتکاروں سے 425 روپے فی من گنا خریدیں گے۔

ایک بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ نگران  حکومت نے گنے کی امدادی قیمت 400 روپے فی من مقرر کی ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ کسانوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔انہوں نے  کہا ہے کہ کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا۔