وفاقی حکومت بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے تمام ممکنہ وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی،وزیراعظم


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے تمام ممکنہ وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

انہوں نے اسلام آباد میں بلوچستان کے وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سی پیک کے منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کئے جائینگے۔

وزیراعلی نے وزیراعظم کو بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی اور صوبے میں مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔