اسلام آباد (صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے پارلیمینٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بلوچستان کا کا شت کار مشکلات کا شکار ہے، بلوچستان کے کاشتکاروں کو بجلی فراہم نہیں کی جارہی حکومت بلوچستان کے کاشتکاروں کے مسائل کے حل پر توجہ دے کہیں ایسا نہ بلوچستان کاشتکار سراپا احتجاج ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ حج پالیسی پر وزارت مذہبی امور آئندہ کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دے گی۔ وزارت مذہبی امور سے کہا ہے کہ سعودی وزارت حج سے پرائیویٹ ٹورز آپریٹرز کے مسائل پر بات کرے
Load/Hide Comments