انٹربینک میں ڈالر مزید سستا


کراچی(صباح نیوز)انٹر بینک میں ڈالر 1.29روپے سستا ہو گیا۔فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق  1.29روپے قیمت کم ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر170 روپے29 پیسے کا ہو گیا ۔26 اکتوبرکوڈالرکی قیمت نے تاریخی بلندی 175 روپے27 پیسوں کوچھولیا تھا۔26 اکتوبرسے تک ڈالرکی قیمت میں 4 روپے98 پیسوں کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں اتار چڑھا کے بعد ڈالر کی قدر 36 پیسے کی کمی سے 171 روپے 29 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

ماہرین نے کہاکہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکیج اور خام تیل کی عالمی قیمت میں بتدریج کمی جیسے عوامل نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بڑھا دیا۔امید ظاہر کی جارہی ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پانے کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی۔ اور روپیہ مستحکم ہوگا۔