روس اور مصرسے گندم لے کر دو بحری جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے

کراچی(صباح نیوز)روس سے 55 ہزار میٹرک ٹن اور مصر سے 12ہزار 500میٹرک ٹن درآمدی گندم لے کر دو بحری جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے ۔درآمدی گندم لے کر دو بحری جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے ہیں، ایک جہاز مصر سے اور دوسرا روس سے آیا ہے۔مصر سے آنے والے سی برڈ نامی بحری جہاز پر 12ہزار 500 میٹرک ٹن گندم لدی ہوئی بھی ۔بیکس ہیلے نامی ایک اور بحری جہاز انکریج پر موجود ہے، دوسرا جہاز روس سے آیا جس پر 55 ہزار میٹرک ٹن گندم لدی ہوئی تھی ۔