نگران وزیرِ اعظم نے ملک بھر میں مون سون شجرکاری مہم 2023 کا آغاز کردیا

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان بھر میں مون سون شجرکاری مہم 2023 کا آغاز کردیا.وزیرِ اعظم نے مون سون شجر کاری مہم 2023 کا آغاز اسلام آباد میں پودا لگا کر کیا.

اس موقع پر کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کیلئے سیاست سے بالاتر ہو کر قومی جذبے سے کام کرنا ہوگا۔موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ رہنے کے لئے موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ماحول دشمن گیسوں کے عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہونے کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے.

وزیرِ اعظم نے کہا کہ اسلامی تعلیمات سے ہمیں حقوق العباد، حقوق اللہ اور نباتات کے حقوق کا درس ملتا ہے، ان نعمتوں کی قدر کرنے کی ضرورت ہے. وزیرِ اعظمآلودگی اور ماحول کو متاثر کرنے والے دیگر عوامل سے منفی اثرات پیدا ہوتے ہیں جس کا نتیجہ کبھی ہم سیلاب، کبھی زلزلہ یا کبھی دیگر قدرتی آفات کی صورت میں دیکھتے ہیں