مقبوضہ کشمیرمیں ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی


سرینگر—مقبوضہ جموںوکشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار نے خودکشی کر لی ہے۔

اجے کمار نامی اہلکار نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ضلع کے علاقے سیل اونتی پورہ میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

اس واقعے سے جنوری 2007 سے مقبوضہ علاقے میںخودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعدد بڑھ کر 576 ہو گئی۔