کراچی (صباح نیوز) پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمت کے باعث ریلوے کرایوں میں پیر سے 10 فیصد کا اضافہ کردیا ہے۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پارسل اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد کا اضافہ نافذ عمل ہوگیا ہے، جبکہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق 5 نومبر سے ہوگا۔
پرائیویٹ ٹرینوں کی انتظامیہ کو بھی ان ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد تک اضافہ کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ کرایوں میں اضافہ کا اطلاق تمام ٹرینوں کی تمام کلاسوں پر ہوگا۔