راولاکوٹ(صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیرکے سیکرٹری جنرل آفتا ب عالم ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کشمیرمیں آرفن فیملی پروگرام کے تحت سینکڑوں یتیم بچوں کی تعلیم ،صحت اور کفالت کا اہتمام کررہی ہے،اللہ اور اللہ کے رسول ۖ نے یتیم بچوں کی کفالت کے حوالے سے ہمیں خصوصی احکامات دیے ہیں،یتیم بچوں کی کفالت کرنے والے قیامت کے دن نبی ۖ کے ساتھ ہوگا،معاشرے میں اہل خیر اس حوالے سے آگے بڑیں تاکہ آزاد کشمیر میں کوئی یتیم بچہ محض پیسے نہ ہونے کے باعث تعلیم اور صحت کی سہولت سے محروم رہ گیاہم سے سخت باز پرس ہوگی
ان خیالات کااظہارانھوںنے آرفن کیئر پروگرام کے تحت دووزرہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوںنے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن اس بات کا اہتمام کرتی ہے کہ اپنے ان لوگوں کی تربیت جو الخدمت فائونڈیشن کے تحت یتیم بچوں کی تعلیم اور تربیت کااہتما م کررہے ہیں،استاد تربیت یافتہ ہوگا تو وہ بچوں کی تربیت کرے گا
انھوں نے کہاکہ ہم یہ سارے کام اللہ کی رضا کے لیے کررہے ہیںاللہ رضا ہوگیاتو انسان کامیاب ہوگیا،اصل کامیابی اللہ کی رضاکا حصول ہے،یتیم بچوں کی کفالت دراصل اللہ کی رضا کا ذریعہ ہیں۔