مظفر آباد(صباح نیوز)حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین احمد نے شہید ڈاکٹر سیف اللہ میر کی پہلی برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ یاد رہے حزب المجاہدین کے چیف آپریشنل کمانڈر ڈاکٹر سیف اللہ میر المعروف غازی حیدر سری نگر میں یکم نومبر 2020 کو بھارتی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں شہادت سے سرفراز ہوئے تھے۔
سید صلاح الدین احمد نے شہید ڈاکٹر سیف اللہ میر کی پہلی برسی پر حزب کمانڈ کو نسل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر سیف اللہ میر کی شہادت انتہائی تکلیف دہ واقعہ تھالیکن جس منزل کوحاصل کرنے کی ہم نے ٹھان لی ہے شہادتیں اس کا لازم ملزوم حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سیف اللہ میر اعلی تعلیم یافتہ جوان نے دنیائی مالی فوائد اٹھانے کے مواقع ہونے کے باوجود 8 اکتوبر 2014 کو حزب کی صفوں میں شامل ہونے کو ترجیح دی۔سخت ترین حالات میں مجاہدین کی صفوں کو مظبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔مجاہدین کی نہ صرف عسکری بلکہ ذہنی اور فکری تربیت کا بھی اہتمام کیا،جس کا یہ نتیجہ ہے کہ 9 لاکھ سے زائد جدید ہتھیاروں سے لیس بھارتی فورسز کی موجودگی کے باوجود شہادت سے لبریز نہتے مجاہدین نے ان کی نیندیں حرام کی ہیں۔
اجلاس میں شہید ڈاکٹر سیف اللہ میر کی پہلی برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ان کی جدائی سے دل رنجیدہ ہیں لیکن یہ بھی یقین ہے کہ خدا کی بارگاہ میں یہ مقدس لہو ضائع نہیں ہوگا۔ڈاکٹرسیف اللہ کے ہر خون کے قطرے سے سینکڑوں سیف اللہ نے جنم لیا ہے اور حصول آزادی تک جنم لیتے رہیں گے۔اجلاس میں شہید ڈاکٹر سیف اللہ اور جملہ شہدا کی بلندی درجات کی دعا کی گئی اور اس عزم کو دہرایا گیا کہ حصول منزل تک ہر محاذ پر جدوجہد جاری رہے گی انشا اللہ