اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے مجاہد صفت عوام نے 1947ء میں ڈوگرہ سامراج کے خلاف مسلح جہاد کر کے خطے کو آزاد کروایا ،شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام آج آزادی کا سانس لے رہے ہیں ،مجاہدین گلگت بلتستان نے مولانا عبدالمنان کی قیادت میں زوجیلا مقبوضہ جموں وکشمیر کو فتح کر لیا ہندوستانی قابض افواج کی شدید گولہ باری کے باوجود مجاہدین نے استقامت کے جدوجہد کو جاری رکھا ،جذبہ آزادی اور جذبہ ایمانی سے بے سروسامنی میں 28ہزار مربع میل پر مشتمل رقبے کو آزاد کروایا نئی نسل اپنے شاندار ماضی کو یاد رکھتے ہوئے روشن مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کرے
ان خیالات کااظہار انہوں نے گلگت بلتستان کے یوم تاسین کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ جس طرح ہمارے بزرگوں نے 1947ء میں ایک قوم بن کر آزادی کے لیے جدوجہد کی آج اس جذبے کی ایک بار پھر ضرورت ہے گلگت بلتستان کے بہادر اور غیور عوام 74سال سے وہ نظام جس کے مقصد کے حصول کے لیے قربانیاں پیش کیں ابھی تک تشنہ ہے انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام کی محرومی کے ازالے کے لیے انہیں صوبوں سے زیادہ حقوق فراہم کیے جائیں گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے اس میں بڑے منصوبے شروع کیے جائیں تعلیم ،صحت کے میدان میں یہاں کے عوام کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جائیں ۔