راجن پور، بس الٹ گئی، 5افراد جاں بحق،20زخمی


راجن پور(صباح نیوز)راجن پور کے علاقے فاضل پور میں مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 20زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے تمام زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ، یہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔

حادثے کے وقت بس کی رفتار زیادہ تھی، مسافر بس سخی سرور سے جیکب آباد جا رہی تھی۔