اسلام آباد(صباح نیوز) سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی ترکی کے کامیاب دورے کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گئے
ترکی کے دورے سے واپسی پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ترکی کے دورے کے دوران سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے ہیڈکواٹرزکے دورے کیے ،تھینک ٹینک ،سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کرکے مقبوضہ کشمیرکے تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا،ہماری تجویز پر ترکی کے سب سے بڑے ادارے عیصام نے عالمی کشمیرکانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا،یہ کشمیر کانفرنس جلد ترکی میں منعقد کی جائے گی جس میں دنیا بھرکی مملکتوں کے سربراہان ،اسلامی تحریکوں کے قائدین ،سفراء اہل دانش صحافی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربراہان شریک ہوںگے
انہوں نے کہا کہ ترکی کے سب سے بڑے میڈیا ہاؤس نے مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے مظالم کو دنیا کی 34زبانوں میں نشر اور شائع کرنے کا بھی اہتمام کرنے کا اعلان کیاجان سو ترکی کا سب سے بڑا ریلیف ادارے ہے جو دنیا کے 80ممالک میں ریلیف کا کام کررہاہے ،کشمیریوں کی مدد کی یقین دھانی کروائی ہے ،دورے کے دوان ترکی کی جامعات اور میڈیا ہاؤسز کے دورے کیے اور اہل دانش سے ملاقاتیں کیں،کشمیر کانفرنسز میں شرکت کی،دورے کے دوران حکومتی اور اپوزیشن کے رہنماؤں سے ملاقات کرکے کشمیریوں کے درد سے آگاہ کیا۔
ایک سوال کے جواب میں عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستان جنگی جرائم کا مرتکب ہورہاہے عالمی اور سلامی ممالک کے ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان کے جنگی جرائم کا نوٹس لیں اور ہندوستان کے خلاف کارروائی کریں۔