لاہور میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے دس افراد کی حادثاتی موت کربناک سانحہ ہے- دردانہ صدیقی

 کراچی(صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری حنرل دردانہ صدیقی نے لاھور میں اندرون بھاٹی گیٹ میں ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک خاندان کے 10 افراد کی اموات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے-اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ آج کی بہت درد ناک  خبر ھے – جس نے ہر اہل وطن کو غمگین  اور افسردہ کر دیا ہے – اللہ پاک حادثے کا شکار ہونے والے افراد کی مغفرت فرمائیں اور اہل خانہ کو صبر جمیل سے نوازیں-

 علاوہ ازیں اس سانحہ ارتحال پرسیکریٹری تسنیم معظم  ڈپٹی سیکریٹریز  آمنہ عثمان،ڈاکٹر حمیرہ طارق،ثمینہ سعید، عطیہ نثار،بشری صادقہ،رعنا فضل،سکینہ شاہد،عنایت بیگم، اسسٹنٹ سیکریٹری صائمہ افتخار،ڈائریکٹر میڈیا سیل عالیہ منصور،ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ قمر اور سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف و دیگر نے مرحومین کی بلندی درجات کی دعا کی ہے