حق نواز پارک کے جوگنگ ٹریک کی تعمیر و مرمت کی جائے ،ڈیرہ اسماعیل خان ڈیرہ کے شہریو ں کا مطالبہ

ڈیرہ اسماعیل خان ڈیرہ(صباح نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان ڈیرہ کے سماجی حلقوں نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ معزز شہریوں کی واحد تفریح گاہ حق نواز پارک کا فٹ پاتھ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے  اور جس کے لئے گزشتہ حکومت نے فنڈز بھی مختص کر دیے تھے شہریوں کا مطالبہ ہے کہ فٹ پاتھ کی تعمیر و مرمت کر کے اسے قابل استعمال بنایا جاے

واضح رہے کہ حق نواز پارک میں واقع جاگنگ ٹریک پر روزانہ درجنوں بزرگ اور نوجوان واک کرتے ہیں یہ ٹریک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ان دنوں چونکہ بجری اور ریت سمنیٹ پارک میں موجود ہے اس لئے ٹی ایم اے کو چاہیے کہ وہ جاگنگ ٹریک کی مرمت کرائیں تاکہ شہریوں کو چلنے پھرنے میں سہولت میسر آئے۔