تھرپارکرمیں بھوک سے خودکشی میں اضافہ سندھ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔نصر اللہ رندھاو


اسلام آباد(صباح نیوز)  امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوانے تھرپارکرمیں غربت، بھوک کی وجہ سے خودکشی کے واقعات میں اضافہ سندھ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، رواں سال کے 6ماہ کے دوران خودکشی کے 65 واقعات گڈگورننس کے دعویدار حکمرانوں کے منہ پرتمانچہ ہے ،انہوں نے کہا نااہل قیادت کی وجہ سے تیل گیس اورکوئلہ سمیت قدرتی وسائل سے مالا مالا سندھ کے عوام آج غربت اوربھوک وافلاس کا شکار ہیں،پیپلز پارٹی کے لیڈرزعوام کے ٹیکس سے عیاشیاں کر تے ہیں جبکہ عام سندھ کا غریب آدمی صحت تعلیم کی سہولیات تو اپنی جگہ پرزندگی کی بنیادی ضرورت صاف پانی اوردووقت کی روٹی کے لیے بھی سخت پریشان ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے دفتر جماعت اسلامی میں مختلف یونین کونسلوں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔نصر اللہ رند ھاوا نے کہا جب تک سندھ پرظالم سردار،وڈیرے اورکرپٹ بیوروکریسی مسلط رہے گی سندھ میں بھوک وافلاس اورغربت ناچتی رہے گی،صوبہ سندھ کی 56رکنی کابینہ بوجھ اورعوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے عملی طور لوٹ مار میں مصروف ہے،اس لیے سندھ کے عوام کو آئندہ انتخابات میں چوروں کی بجائے دیانتدار قیادت کو منتخب کرنا چاہئے جوسندھ کی ترقی کے ساتھ ان کے دکھوں کا بھی مداوا کرے۔