9مئی واقعات کا ایک اور ملزم گرفتار، والد اور اہلیہ کی سانحہ کی مذمت


لاہور (صباح نیوز)9مئی واقعات میں ملوث ایک اور ملزم حسان شاکر کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزم کے والد اور اہلیہ نے سانحہ 9 مئی کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔

ملزم حسان شاکر کے والد نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کے شرانگیز واقعات سے ہمارا خاندان دلی طور پر دکھی ہے، ہم پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، افواج پاکستان ہماری محسن ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔

گرفتار ملزم کے والد نے کہا کہ پاک فوج کے نوجوان بارڈر پر ڈیوٹیاں دیتے ہیں تو ہم رات کو چین کی نیند سوتے ہیں، ایسا تو کوئی دشمن بھی نہیں کرتا جو ان ملزموں نے 9 مئی کو کر دکھایا، یہ اچھا کام نہیں جس نے بھی کیا ہے میں اس کی پر زور مذمت کرتا ہوںجو افراد اس میں ملوث ہیں ان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔

ملزم حسان شاکر کی اہلیہ نے کہا کہ ہم سب کو یہی نصیحت کریں گے کہ ایسے شرپسند عناصر سے دور رہیں۔