سری نگر:راجوری پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں اکتوبر2021 کے دوران 11 بھارتی فوجی مارے گئے جبکہ گزشتہ چار ماہ کے دوران کل 14 بھارتی فوجی اہلکا ر مارے گئے ۔
راجوری پونچھ اضلاع میں پیر پنچال کے اندرونی علاقوں میں میں 12 فوجی مختلف کارروائیوں کے دوران ہلاک ہوئے ہیں ۔ دو فوجی اہلکار ایل او سی پر ہوئے دھماکے کے دوران ہلاک ہوئے ۔
بھارتی اخبار کے مطابق 8جولائی کو ایک جھڑپ میں میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے جن میں ایک نائب صوبیدار بھی شامل تھا ۔اس کے بعد 19اگست کو تھنہ منڈی سب ڈویژن کے کریوٹ علاقہ میں ایک مقابلہ ہوا جس کے دورا ن نائب صوبیدار ہلاک ہوا تھا ۔
رواں برس کا ماہ اکتوبر بھارتی فوج کیلئے انتہائی افسوس ناک ثابت ہو ا ہے جس میں کل گیارہ ہلاکتیں گزشتہ تین ہفتو ں کے دوران ہوئی ہیں ۔ان ہلاکتوں میں سے 9فوجی اہلکار دونوں اضلاع کے اندرونی علاقوں میں ہلاک ہوئے دیرہ گلی علاقہ میں 5فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ۔
بھاٹہ دھوڑیاں جنگلات میں 4فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔نوشہرہ کے ایل او سی پر ہوئے ایک دھماکے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ۔