قصور،باپ نے غیرت کے نام پر دو بیٹیوں کو قتل کر دیا


قصور(صباح نیوز)قصور میں باپ نے غیرت کے نام پر دو بیٹیوں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ قصور کے نواحی گائوں حویلی نتھووالی میں پیش آیا جہاں ملزم سعید نے غیرت کے نام پراپنی 2 بیٹیوں نادیہ اور علشبہ کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کردی جبکہ دونوں لڑکیوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔

ڈی پی او قصور کے مطابق واردات کے بعد اہل علاقہ کے بیانات بھی لئے جارہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی۔