سری نگر:مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو نظر بند کر دیا گیا۔
محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں تعزیت کے لیے جانا تھا تاہم پولیس حکام نے ان کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی ۔
محبوبہ مفتی نے فون پر میڈیا کوبتایا کہ “میں کولگام کے اروانی گاں کے رہائشی شاہد اعجاز کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرنے کے لیے جانا چاہتی تھی تاہم مجھے گھر سے نکلنے نہیں دیا گیا۔
پی ڈی پی کے مطابق محبوبہ مفتی کو گھر پرنظر بند کر دیا گیا پولیس اہلکاروں نے ان کے گھر کے گیٹ کو تالا لگا دیا ہے نیز ایک موبائل بنکر بھی قائم کیا۔