اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی بجٹ 2023-24 میں درآمدی یوریا کھاد پرسبسڈی کیلئے 6 ارب روپے مختص کرنے اور کسانوں کیلئے قرضوں کا اعلان کیا گیا ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر میں بتایا کہ درآمدی یوریا کھاد پر سبسڈی کے لیے اگلے سال 6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پیداواری میں صلاحیت میں اضافے کے لیے چھوٹے کسانوں کو کم مارک اپ پر صوبائی حکومتوں کی شراکت سے قرضہ جات فراہم کیے جائیں گے، اس مد میں 10 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments