جماعت اسلامی کا بلوچستان کو حق دو تحریک جاری رہے گی ، مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ (صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے حصول کیلئے جماعت اسلامی کا بلوچستان کو حق دو تحریک جاری رہے گی وفاق بلوچستان کو حقوق دینے کیلئے سنجیدہ صوبائی حکومت مخلص ہوجائے ۔بلوچستان کے حقوق دینے کیلئے وفا ق کیساتھ صوبائی حکومت کو بھی سنجیدگی واخلاص دکھاناہوگا ۔سی پیک میں بلوچستان کو نظراندازکیاجارہاہے بلوچستان کے پڑھے لکھے اہل نوجوان بیر وزگارہیں یوٹیلٹی بلز میں ناجائزٹیکسز،نارواغیر اعلانیہ بجلی گیس لوڈشیڈنگ ،اوربلنگ نے اہل بلوچستان کو پریشان کر رکھا ہے ،سیکورٹی فورسزچیک پوسٹوں پر عوام کیساتھ رویہ ٹھیک کردیں ۔وفاق میں بلوچستان کو ملازمتوں کے حقوق دیے جائیں.

  انہوں نے کہاکہ حکومت عوامی مسائل ومشکلات اورپریشانیوں کو دیکھتے ہوئے اسے فوری حل کریں۔ حکمران خواب غفلت کا شکار ہیں جب تک عوام حقوق کے حصول کیلئے خودباہر نہیں نکلیں گے حکومت غفلت وکوتاہی کا شکار ہوتی رہیگی کوئٹہ اورسی پیک سٹی گوادر سمیت  بلوچستان کے تما م اضلاع کے عوام بنیادی ضروریات کوترس رہے ہیں ۔بلوچستان کو حقوق دوتحریک کی کامیابی سے عوام کو پانی بجلی تعلیم وصحت کی سہولیات بہت جلد میسر ہوگی صوبائی اور وفاقی حکومت صوبے کے دوردرازچھوٹے بڑے تمام شہروں کے مسائل حل کریں عوام الناس وشہریوں کومسائل کے حل کیلئے تحریک چلانا ،پیدل مارچ کرنا ،بھوک ہڑتال پربیٹھناحکومت کی ناکامی ہے صوبے کے کئی علاقوں سے منتخب ہونے والے ممبران وفاقی وصوبائی وزراء اور وزیر اعلیٰ حتیٰ کے وزیر اعظم تک بنے ہیں مگرمسائل میں کمی کے بجائے روزبروزاضافہ ہورہاہے نااہل حکمرانوں ،بے حس منتخب نمائندوں اور بدعنوانی کی وجہ سے بلوچستان کے شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوگیے ہیں بلوچستان میں کرپشن عروج پر ہونے اور احتساب نہ ہونے کی وجہ سے بڑے شہربھی دیہات بن رہے ہیں جماعت اسلامی کے تربیت یافتہ دیانت دار افرادمنتخب ہوئے توانشاء اللہ بلوچستان کے سلگتے دیرینہ مسائل ضرور حل ہوگی جماعت اسلامی مسائل کو اجاگرا ورحل کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آوازبلند کریگی۔بلوچستان کے معصوم عوام تمام بنیادی آئینی انسانی حقوق سے محروم ہیں بدقسمتی سے ترقیاتی کاموں دستاویزات کاغذات میں فنڈزتو ریلیز ہوتے ہیں کاغذات دستاویزات میں صوبے کے ہر شہر میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں لیکن حقیقت میں صرف بدعنوانی ہورہی ہے اور بدقسمتی سے بدعنوانی رکھوانے کے بجائے احتساب کے اداروں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے بلوچستان کے بڑے شہر دیہات میں تبدیل ہوئے اور دیہات تباہ ہوگیے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔اضلاع میں زراعت ومعیشت تباہ ہوگئی ہے روزگار ختم ،بجلی کی لوڈشیڈنگ نے رہی سہی کسرپوری کر دی ہے جس کی وجہ سے غربت وبے روزگاری اورمہنگائی عروج پر ہیں جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل ،عوام کو بنیادی وسائل کی فراہمی کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کررہی ہے ۔جب تک بلوچستان میں عوامی مسائل سے باخبر دین دار دیانت دار قیادت وافراد منتخب نہیں ہوگی عوامی مسائل حل ہونے کے بجائے تباہی وبربادی ہوگی جماعت اسلامی عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔