سینیٹرمشتاق احمد خان کی ترکیہ کے سفیر حسن مراد سے ملاقات،عافیہ صدیقی کیس میں تعاون کی اپیل


بالٹی مور(صباح نیوز)امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مورمیں اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کے کنونشن کے موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے ترکیہ کے سفیر حسن مراد سے ملاقات کی اور ترک صدارتی انتخاب میں طیب اردوان کی مسلسل تیسری مرتبہ جیت پر مبارکباد دی ۔

مشتاق احمد خان نے سری نگر میں ہونے والے جی 20 ٹوورازم ورکنگ گروپ  میں شرکت نہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ پاکستان اور کشمیریوں کا ساتھ دینے پر شکریہ اداکیا، مشتاق احمد خان نے عافیہ صدیقی کیس میں ترکیہ سفارتخانے سے تعاون کی درخواست کی ۔ ترکیہ کے سفیر حسن مراد نے مشتاق احمد خان کو واشنگٹن میں ترکیہ سفارتخانے آنے اور تفصیلی تبادلہ خیال کی دعوت دی

مشتاق احمد خان اکنا کنونشن کے واشنگٹن میں ترکیہ سفارتخانے کا دورہ کریں گے۔ ملاقات کے موقع پر امریکا میںپاکستان کے سفیر مسعود خان، سینئر صحافی عارف الحق عارف بھی موجود تھے۔