گزشتہ سال کے مقابلے 30.5 فیصد زائد ریونیو حاصل ہوا ، ایف بی آر


اسلام آباد(صباح نیوز) ایف بی آر نے اکتوبر کے اعدادوشمار جاریک ردئیے ہیں۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر کے نیٹ ریونیو کے مقابلے 30.5 فیصد زائد ریونیو حاصل ہوا ۔

جولائی اکتوبر2021 میں 91ارب روپے کی ری فنڈز جاری کیے گئے ۔ریفنڈز کے اجراء میں37.7 فیصد اضافہ ہوا۔

رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر محاصل میں 36.6 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا۔ ایف بی آر نے جولائی تا اکتوبر 1841ا رب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کیا۔

مقررہ اہداف سے 233 ارب روپے زائد ریونیو حاصل ہوا۔