سرگودھا(صباح نیوز)سرگودھا میں کھاد ڈیلروں کی ہڑتال کے باعث علاقہ میں گندم کی کاشت متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا جس کی ذمہ داری کاشتکاروں نے ضلعی انتظامیہ پر ڈال دی ہے اور کہا ہے کہ کھاد ڈیلر نے کھاد گوداموں میں ہی رکھنی ہے نہ کہ کھلے آسمان تلے ضلعی انتظامیہ کے رویئے کیخلاف کھاد ڈیلروں کی ہڑتال کے باعث کاشتکاروں کو عدم فراہمی نے مشکلات میں ڈال دیا ہے.
جنہوں نے گندم کاشت کے متاثر ہونے کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث کھاد ڈیلرز آئے روز ہڑتال کرکے کاشتکاروں کو پریشانی میں مبتلا کئے ہوئے گزشتہ روز کھاد کی تلاش میں پھرنے والے کاشتکاروں اللہ دتہ امان اللہ عمر دراز خالد خان اور دیگر کا کہنا تھا کہ پہلی کھاد کے بعد اگر بروقت دوسری کھاد ڈالی جائے تو فصلیں متاثر ہوتی ہیں اور یہی صورتحال کھاد ڈیلرز کی ہڑتال نے پیدا کردی ہے جس سے موجودہ سال میں گندم کا پیداواری ٹارگٹ پورا کرنا مشکل ہوجائیگا اور علاقہ میں گندم کا بحران پیدا ہوگا جس کی ذمہ داری کاشتکاروں نے انتظامیہ پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کا رویہ کسی طرح بھی کسان دوست نہیں ہے حکومت اس کا نوٹس لے اور یہاں پر ایسے افسران تعینات کرے جو کسان دوست ہوں۔