موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے کوئی کشمیر کو تقسیم نہیں کر سکتا،عبد القیوم نیازی


راولاکوٹ(صباح نیوز ) آزاد کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم خان نیازی نے کہاہے کہ عمران خان  کے ہوتے ہوے کوئی کشمیر کو تقسیم نہیں کر سکتا۔

ان خیالات کا اظہار ڈسڑ کٹ بار کے زیر اہتمام اپنے اعزاز میں دہیے استقبالیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے کیا، استقبا لیہ کی صدارت صدر راجہ اعجاز نے کی اس موقع پر سینئرقانون دان شمشاد خان کی تجویز پر وزیراعظم نے راولاکوٹ بار کے لیے بار روم کی فوری تعمیر کا اعلان کیا اور پہلی فرصت پی سی ون تیار کرنے کی پورٹ مانگی تاکہ چھ ماہ میں بار روم کی تعمیر مکمل ہو سکے، انہوں نے بارکے لیے پندرہ لاکھ کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔

عبد القیوم نیازی نے کہا کہ ان کے جسم میں بھی پونچھ کی مٹی کا خمیر ہے اور اس جسم میں دوڑتا پو نچھی خون ہوتے دوٹوک کہتا ہوں کہ میری وزارت عظمیٰ میں عمران خان کی قیادت میں موجود ہ حکومت کے ہوتے ہوے کوئی کشمیر کو تقسیم نہیں کر سکتا نہ میں اپنی حکومت میں کشمیر کو تقسیم کرنے کی کوی سازش کامیاب ہونے دوںگا ،تقسیم کشمیر کے کسی منصوبے کاحصہ بن کر اسلاف کے خون سے غداری نہیں کر سکتے پانچ سو ارب کا پیکیج لا رہے ہیں جس سے گلگت تا مظفرآباد ٹنل بنے گا اس سڑک کی تعمیر کے ساتھ مظفرآباد سے پراستہ پونچھ میر پور کشمیر ہائی وے کی تعمیر ہوگی چک ہریام پل بھی کشمیر کونسل سے لے کر اس منصوبے کے تحت پوراکرواہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ زیادہ غیرت مند ہیں مگر بھارت ان کو زلیل کرنے کی ناکام کوشش ر رہا ہے بھارت ہی پہل کر کے یو این گیا تھا اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کر آیا تھا۔۔