جموں خطہ میں ڈینگی کیسزمیں اضافہ مریضوں کی تعداد 836 ہوگئی


جموں: مقبوضہ جموں خطہ میں ڈینگی کے 836 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر جموں شہر کے رہائشی علاقوں سے ہیں۔چونکہ کیسوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ریاستی ملیرولوجی ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے بتایا کہ صرف ایک دن میں جموں خطہ سے 82 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

جموں میں 754 کیس سامنے آئے اور ان میں سے زیادہ تر جموں شہر کے رہائشی علاقوں سے تھے” ۔حکام نے بتایا کہ جموں کے شہری علاقوں میں گنجان آباد علاقوں سے 503 سے زیادہ کیس ہیں۔انہوںنے کہا “کچھ معاملات میں خاندان ڈینگو سے متاثر ہیں اور ان خاندانوں کا تعلق شہر کے علاقوں جیسے سروال، نیو پلاٹ، بخشی نگر اور دیگر مقامات سے ہے” ۔

عہدیدار نے بتایا کہ کٹھوعہ ضلع میں 120 سے زیادہ کیس ہیں اور سانبا میں ڈینگو کے 60 کیس ہیں جہاں مقامی انتظامیہ نے متعلقہ اضلاع کی میونسپل کمیٹیوں کے ساتھ مل کر فوگنگ شروع کردی ہے۔  جموں کے میدانی علاقوں میں پبلک ایڈریس سسٹم، ریڈیو اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے  یہ 2013 کے بعد ڈینگوکے کیسوں کی دوسری سب سے زیادہ تعداد ہے ،اس بار جموں کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سروال، ریہاڑی، جانی پورہ کے علاوہ کٹھوعہ ضلع کے گووند سرکا علاقہ بھی شامل ہے۔