پشاور میں چینی کی شدید قلت


پشاور(صباح نیوز)پشاور کی مارکیٹوں میں چینی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ۔ ڈیلرز کے مطابق پشاور کی مارکیٹوں میں چینی کی قلت پیداہوگئی، دکانداروں نے بتایا کہ 15 دن قبل چینی کی قیمت100 روپے فی کلو تھی اور  اب 130 تک پہنچ گئی ۔

ڈیلرز نے کہا کہ گودام میں چینی کا سٹاک کم ہے، 50کلو کی بوری کی قیمت 5000 سے 6050 روپے تک پہنچ گئی، گنے کی کرشنگ شروع ہونے کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ چینی بحران کے باعث پشاور میں اشر ف روڈ، رامپورہ، ہشت نگری، پیپل منڈی سمیت شہر کے بڑے بڑے تاجروں نے چینی کا مزید سٹاک شروع کر دیا ۔