کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی کا میئر دیکھنا چاہتے ہیں.اسماء سفیر

کراچی(صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر نے کہا ہے کہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کراچی کے دیرینہ مسائل کے حل اور شہر کی روشنیاں بحال کرنے کے لیے جماعت اسلامی کا میئر دیکھنا چاہتے ہیں اور ہم عوام کے مینڈیٹ کا مکمل تحفظ کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  11 یوسیز میں ضمنی انتخابات کے اعلان کے بعد ناظمات اضلاع کی خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی پرجوش اور متحرک ہیں۔رمضان المبارک میں دیگر سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ الیکشن کیلئے رائے عامہ کی ہمواری، گراس روٹ لیول پر کام بڑے پیمانے پر جاری رہے گا۔

ہماری دعوتی اور خدمتی سرگرمیاں اس مبارک مہینے میں بڑھ جاتی ہیں۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ اپنی استعداد سے بڑھ کر کام کیا ہے۔ اس سال بھی اپنی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی بے لوث، بلا رنگ و نسل و مذہب خدمت جاری رکھیں گے۔