مولانا کھوسہ تحریک اسلامی کا قیمتی سرمایہ ہیں،محمد حسین محنتی


کراچی(صباح نیوز) سندھ کے ممتاز عالم دین شیخ القرآن والحدیث مولانا عبد اللہ کھوسہ شدید علیل او رکنگ عبد العزیز ہسپتال مکة المکرمہ میں زیرعلاج ہیں،کشمورضلع سے تعلق رکھنے اورکئی کتب کے مصنف ملونا عبداللہ کھوسہ ان دنوں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سرزمین حجاز سعودی عرب میں ہیں۔

امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کنگ عبد العزیز ہسپتال مکة المکرمہ پہنچ کرعیادت اوران کی جلد و مکمل صحتیابی کی دعا کی۔محمد حسین محنتی نے کہاکہ مولانا عبداللہ کھوسہ ایک دینی و علمی شخصیت اور تحریک اسلامی کاقیمتی سرمایہ ہیں۔

صوبائی امیر نے تمام احباب سے بھی مولانا عبداللہ کھوسہ کی جلدومکمل صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ دریں اثناء قائم مقام امیرپروفیسرنظام الدین میمن نے بھی مولانا عبداللہ کھوسہ کی جلدومکمل صحتیابی کی دعاکی ہے۔