حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی امریکہ کے تنظیمی دورے سے وطن واپس پہنچ گئیں


کراچی (صباح نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی  امریکا کے تنظیمی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئیں ہیں۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اقوام متحدہ میں خواتین کانفرنس اور دیگر اہم  سیشنز میں شرکت کی ۔

علاوہ ازیں اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کی ذمہ داران کے ساتھ مختلف نشستوں اور پروگرامات میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے نیویارک میں امریکی مسلمانوں کی فلاحی تنظیم اکنا ریلیف کے ساتھ  بے گھرافراد کے لئے راشن اور کھانا تقسیم کی جانے والی سرگرمی میں بھی حصہ لیا ۔دردانہ صدیقی نے نیویارک جمیکا میں اکنا ریلیف کی جانب سے خواتین اور بچوں کے لئے قائم شیلٹرز کا بھی دورہ کیا۔

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے نمائندہ وفد  نے امریکا  میں مختلف پروگرامات میں شرکت کی اور کئی ممالک کی خواتین سے رابطے  اور تعارف حاصل کیا۔ جماعت اسلامی کے وفد میں سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی کے ساتھ  رخسانہ جبین صدر ویمن اینڈ فیملی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان ،عابدہ فرحین  چیئر پرسن ورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان ،نائب نگران امور خارجہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی افشاں نوید اور شاہین عابد ممبر آف انٹر نیشنل مسلم ویمن یونین  شامل تھیں