بھنڈی کی کاشت مارچ کے آخر تک کی جاسکتی ہے ، ماہرین زراعت

احمدیار(صباح نیوز)   ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ بھنڈی کی کاشت مارچ کے آخر تک کی جاسکتی ہے موسم گرما کی نقدآور اور انتہائی مقبول ترین سبزی ہے جسے نہ صرف غذائی لحاظ سے بہت اہمیت حاصل ہے بلکہ اس کی کاشت سے کاشتکار بھی مناسب مالی منافع حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بیج کی 10 سے 12 کلوگرام تک کی مقدار فی ایکٹر کاشت کی جائے تو بھنڈی کی بمپر کراپ حاصل ہوسکتی ہے