نوجوانوں کی فکری ترقی پر مزید سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہواوے کے عالمی آئی سی ٹی کے مقابلے میں پہلا انعام حاصل کرنے والے تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے بھاگ چند میگھوار کو مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر مملکت نے پیر کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھاگ چند میگھوار پاکستانی نوجوانوں کیلئے مثال ہیں اوروہ میری اس رائے کی توثیق کرتے ہیں کہ آئی ٹی پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا تیز ترین، آسان ترین اور مختصر ترین راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو اگر موقع اور رہنمائی دی جائے تو وہ کمال کرسکتے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں آئی ٹی اور اپنے نوجوانوں کی فکری ترقی پر مزید سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ شاباش بھاگ چند میگھوار!