محمد حسین محنتی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ،پروفیسرنظام الدین قائمقام امیر مقرر


کراچی(صباح نیوز)  امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں ان کی واپسی 29مارچ کو ہوگی ۔انہوں نے اپنی عدم موجودگی میں صوبائی نائب امیرپروفیسر نظام الدین میمن کو قائم مقام امیر مقرر کردیا ہے ۔

اس حوالے سے صوبائی دفتر قباء آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک تقریب میں پروفیسر نظام الدین میمن نے قائم مقام امیرکا حلف اٹھاکر اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں ہیں،صوبائی نائب امراء ممتازحسین سہتو،حافظ نصراللہ چنا ودیگر ذمے داران وکارکنان بھی موجود تھے۔