بلدیاتی الیکشن، سندھ کے 15 اضلاع میں دوبارہ پولنگ 26 مارچ کو ہوگی، پولنگ کا دوبارہ شیڈول جاری

کراچی (صبا ح نیوز)الیکشن کمیشن نے سندھ کے بلدیاتی الیکشن کے دوران مختلف وجوہات پرروکی گئی پولنگ کا دوبارہ شیڈول جاری کردیا ہے۔سندھ کے 15 اضلاع میں ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کا دنگل سجے گا۔ الیکشن کمیشن نے سندھ کے پندرہ اضلاع میں مختلف وجوہات پرروکی گئی پولنگ کا دوبارہ شیڈول جاری کردیا ہے۔

ان اضلاع کے نوے پولنگ اسٹیشنز پر 26 مارچ کو دوبارہ پولنگ ہوگئی۔الیکشن کمیشن نے سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے 90 پولنگ اسٹیشنز پر 26 مارچ کو پولنگ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق شہید بینظیرآباد، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ، بدین، حیدرآباد، جامشور، جیکب آباد، کشمور، شکارپور، لاڑکانہ، قمبرشہداد کوٹ، سکھر اور خیرپور اضلاع میں پولنگ ہوگی