بورے والا(صباح نیوز)ڈاکوؤں نے گندم کے گوداموں کا رخ کرلیا،ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں کا پاسکو گودام پر دھاوا، ایک کروڑ سے زائد مالیت کی سو بوری گندم اور ایل سی ڈی لوٹ کر فرار،
تفصیلات کے مطابق درجن سے زائد نامعلوم مسلح ڈاکو نواحی قصبہ شیخ فاضل میں واقع محکمہ پاسکو کے گودام میں داخل ہوئے اور عملہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر گوداموں سے 100بوری گندم جس کی مالیت مارکیٹ میں ایک کروڑ سے سے زائد بتائی جاتی ہے اور کمرے میں نصب ایل سی اتار کر ایک منی ٹرک پر لوڈ کرکے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع تھانہ شیخ فاضل پولیس کو کردی گئی پولیس مصروف تفتیش ہے