اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف ،سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درہ زندہ کے قریب ٹریفک حادثے پر افسوس اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد دینے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیاہے۔وزیر اعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔وزیر اعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد دینے کی ہدایت کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے بھی راولپنڈی سے سکردو جانے والی بس کو چلاس میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ان کا کہنا تھا کہ بس میں سوار طلبا اور دیگر کے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی حادثے جان بحق افراد کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں
اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلیاسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا اللہ پاک سے بس حادثے میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا۔