میران شاہ (صباح نیوز)شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی بازار میں فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گرد خام اللہ عرف انس ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ، بارود اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد مبینہ طور پر پیٹرولیم کمپنی کے ملازمین پر خودکش حملے کا سہولت کار تھا۔۔