عوام احساس پروگرام سے فائدہ اٹھائے ، ڈاکٹر عارف علوی


اسلام آباد(صباح نیوز)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ احساس پروگرام کے 20 مختلف اجزا  سے فائدہ اٹھائیں۔

آج اسلام آباد میں ون ونڈو احساس سنٹر کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ و ہ عوام کو احساس پروگرام کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں آگاہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وبا کے دوران عوام کو احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی اعانت فراہم کی ہے۔صدر نے سیاستدانوںپر زور دیا کہ وہ عوام کو احساس پروگرام کے مختلف اجزا سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں بتائیں۔اس سے قبل غربت کے خاتمے اور معاشی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے صدر کو پروگرام کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں بریف کیا۔

انہوں نے کہا کہ ون ونڈو احساس پروگرام کو تمام اضلاع میں بڑھا دیا گیا ہے جبکہ تحصیل کی سطح پر بھی چھوٹے چھوٹے مرکز بنائے جائیں گے