انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی


کراچی(صباح نیوز)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گزشتہ روز بڑی کمی کے بعد  ڈالر 8 روپے 34 پیسے سستا ہو کر 276 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 8 روپے 34 پیسے اضافے کے بعد 276 روپے 75 پیسے کی سطح پر آ گیا جو گزشتہ روز 18 روپے 98 پیسے یا 6.66 فیصد کمی کے بعد 285 روپے 9 پیسے پر بند ہوا تھا۔