اسلام آباد(صباح نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں 3.0553 ڈالرز کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.0490 ڈالر فی یونٹ کمی کی گئی ہے جب کہ سوئی ناردرن کیلیے فی یونٹ قیمت 3.0553 مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.6238 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.3769 فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نومبر میں سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 15.6791 ڈالر فی یونٹ تھی جب کہ سوئی سدرن پر 15.4259 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی