لاہور (صباح نیوز)وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے ستلج انڈس اکنامک نیٹ ورک پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ستلج سے سندھ تک پنجاب کی تعمیر وترقی کے سب سے بڑے تاریخی منصوبے کا اعلان کردیا گیا۔
وزیراعلی چودھری پرویز الہی کی زیر صدات اعلی سطح اجلاس میں سین پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی۔
چودھری پرویز الہی نے کہا کہ قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، لودھراں اور بہاولپور موٹرویز، جی ٹی روڈ اور انڈس ہائی وے سے منسلک ہوں گے۔پہلے مرحلے میں 15 ارب روپے کی لاگت سے قصور بائی پاس تا لاہور رنگ روڈ جی ون سین کوریڈور مکمل کیا جائے گا۔
پنجاب کے دور دراز 7اضلاع ایم ٹو، ایم تھری، ایم فور، ایم فائیو اور ایم الیون موٹروے سے منسلک ہوجائیں گے۔ سین پراجیکٹ کے ذریعے 49فیصد اجناس پیدا کرنے والی منڈیوں کی موٹر وے کے ذریعے رسائی بہتر ہوگی۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ 7اضلاع میں خوراک، زراعت اور میٹل پراڈکٹ کے 3ہزار 431انڈسٹریل یونٹس کو فروغ ملے گا، کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔