عمران خان نے ق لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دیدی


لاہور(صباح نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ق لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے ق لیگ کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں سابق وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، فواد چو ہدری اور پرویز خٹک شامل ہیں جبکہ کمیٹی کل سابق وزیراعظم عمران خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مشاورت کرے گی۔

ق لیگ کے ساتھ قومی و صوبائی اسمبلی میں 15سے 20سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ متوقع ہے جبکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں ان حلقوں کو ترجیح دی جائے گی جہاں سے ق لیگ جیتی تھی۔