دہشت گرد پاکستان اور عوام کے کھلے دشمن ہیں،شہبازشریف


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے صوبہ خیبر پختونخواکے ضلع لکی مروت کے پولیس تھانہ برگئی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے چار شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت، اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پولیس کے افسروں اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں، قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پاکستان اور عوام کے کھلے دشمن ہیں دہشت گردوں کے خلاف قوم کی ڈھال بننے والے ہمارے ہیرو ہیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں، ان کے معاونین اور سہولت کاروں سب کا خاتمہ اولین قومی ترجیح ہے ۔خیبر پختونخوا حکومت شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو شہداء پیکج دے۔جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا  کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر کی دعابھی کی ہے۔