اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے امید ظاہر کی ہے کہ مسلم لیگ ن انتخابات سے بھاگنے کے لیے الیکشن کمیشن کا استعمال نہیں کرے گی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ڈر یہ ہے کہ اپنے پارٹنرز کی مدد سے ن لیگ عوام کی عدالت سے بھی مفرور نہ ہو جائے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ان کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا اور ان کا پیچھا کیا جائے گا، جمہوریت میں عوام کو حتمی فیصلوں کا اختیارہے، اس حق کو تسلیم کیا جائے۔