لاہور(صباح نیوز)چار سال کے طویل عرصے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز لاہور پہنچ گئے ،گھر پہنچنے پر شہباز شریف نے گھر کے دروازے پر بیٹے کا استقبال کیا۔
اس موقع پر(ن) لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔سلیمان شہباز نے اپنے والد شہباز شریف کے عقیدت میں گھٹنوں کو چھوا،شہباز شریف نے بیٹے کو گلے لگایا اور پھولوں کا ہار پہنایا۔
سلمان شہباز سعودی عرب سے رات 1 بجکر 20 منٹ پر سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 726 سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے تھے ،سلیمان شہباز اسلام آباد سے لاہور سے پہنچے ہیں ، سلیمان شہباز 13 دسمبر کو عدالت کے سامنے سرنڈر کریں گے۔